انٹر کا رزلٹ آن لائن سسٹم کے تحت نامکمل، مینویل جاری کرنے کی تیاری

انٹر کا رزلٹ آن لائن سسٹم کے تحت نامکمل، مینویل جاری کرنے کی تیاری

  

لاہور( ریحان چوہدری)لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈر¾ی ایجو کیشن نے آٹھ ستمبر کو آنے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کے آن لائن سسٹم کے نام پر طلباءو طالبات، والدین اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور نتائج تیار کرنے کی ٹھکیدار فرم کیساتھ دس کروڑ کا معاہدہ کرنے کے باوجود انٹر کامینوئل تیار کردہ رزلٹ کا اعلان کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے8 ستمبر کو انٹر میڈیٹ کا رزلٹ جاری کرنیکا اعلان کیا ہے جس کیلئے این آئی ای سی نامی فرم سے 10کروڑ بارہ لاکھ روپے میں ٹھیکہ کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک کروڑ 12لاکھ پیشگی ادا کئے جاچکے ہیں جبکہ 9 کروڑ روپے نتائج کے اعلان کے بعد ادا کئے جائیں گے، مگر آن لائن نتائج کی تیاری نامکمل ہونے کے باعث مینوئل رزلٹ کو ہی جاری کردیا جائے گا، جس کے لئے مینوئل رزلٹ کا کوڈ ہی آن لائن نتائج تیار کرنے والی فرم کو دیا جائیگا جو اسے جوں کا توں جاری کردے گی۔ جبکہ پچھلے سال آن لائن رزلٹ میں ہونے والی غلطیوں اور بے ضابطگیوں پر جوڈیشنل کمیشن نے یہ حکم دیا تھا کہ پہلے آن لائن پراجیکٹ کو صرف پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر شروع کیا جائے اور جب اس میں کسی غلطی کا امکان نہ رہے تو پھر اسے تعلیمی بورڈز میں نافذالعمل کیا جائے، مگر بورڈ ز نے اس حکم کو پس پشت ڈالتے ہوئے مینوئل اور آن لائن دونوں سسٹم پر بیک وقت کام شروع کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -