آن لائن امتحانی نتائج کی تیاری ٹھیکہ پر دینے پر تمام بورڈز کو تفصیلات جمع کرانے کا حکم

آن لائن امتحانی نتائج کی تیاری ٹھیکہ پر دینے پر تمام بورڈز کو تفصیلات جمع ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب میں امتحانی نتائج کی آن لائن تیاری اور کمپنی کو ٹھیکہ پر دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تمام بورڈز کے چیئرمینوں کو اخراجات اور بجٹ تفصیلات جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں لاہور بورڈ ملازمین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ آن لائن سسٹم کی بدولت حکومتی خزانے پر اضافہ بوجھ پڑا ہے جبکہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی نتائج میں غلطیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ جبکہ پنجاب بورڈز کے وکیل نے کہا ہے کہ درخواست گزار بالواسطہ اس سے متاثر نہیں اس لئے درخواست مسترد کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -