لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کیلئے پروگریسو الائنس نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے

لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کیلئے پروگریسو الائنس نے کاغذات ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے الائنس نے اپنے سپورٹرز کی بڑی تعداد کے ساتھ اپنے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کے نمائندوں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری لاہور چیمبر کے پاس جمع کروائے۔ اس موقع پر آزاد گروپ کے چیئرمین راجہ حسن اختر نے لاہور چیمبر میں سپورٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برسراقتدار گروپ کے خلاف پانچ سالہ جدوجہد منزل کے قریب ہے اور اس دفعہ ہم حیرت انگیز نتائج دیں گے۔ اس موقع پر پروگریسو گروپ کے چیئرمین خالد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا الائنس اصولوں پر مبنی ہے اور یہ الائنس چیمبر کے ممبرز اور ووٹرز کو قابل عزت مقام دلوائے گا جس سے کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور آئندہ ہم لاہور چیمبر پر تاجروں اور صنعتکاروں کے حقیقی نمائندہ افراد کو لا کر بٹھائیں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -