پنجاب یونیورسٹی: پروفیسر ڈاکٹر شکوری ایکوایوارڈ 2012ءکے لئے نامزد

پنجاب یونیورسٹی: پروفیسر ڈاکٹر شکوری ایکوایوارڈ 2012ءکے لئے نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اے آرشکوری کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن ایوارڈ 2012 ئ(Economic Co- operation Organization Award2012)دیا جارہا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ خاص طورپر زوالوجی کے مضمون میں شاندار کار کردگی دکھانے پر دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ڈاکٹر شکوری کو یہ ایوارڈ اکنامک کو آپریشن سیکریٹریٹ ، تہران کی جانب سے 16اکتوبر2012 ءکو با کو، آزر بائیجان میں منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب میں وزارت برائے خارجہ امور، حکومت پاکستان کے ذریعے دیا جائے گا۔