ایم ڈی فارن ایجوکیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ذوالفقار علی لندن کانفرنس میں شرکت کرینگے

ایم ڈی فارن ایجوکیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ذوالفقار علی لندن کانفرنس میں شرکت ...

  

لاہور( بزنس رپورٹر)پاکستان کے نامور امیگریشن کنسلٹنٹ اور پاکستانی طلبا و طالبات کو بیرون ممالک کے معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے والے مقبر ادارے فارن ایجو کیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد ذوالفقار علی سٹڈی ورلڈ لندن کانفرنس میں شرکت کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش حکام کے زیر انتظام ہونے والی سالانہ سٹڈی ورلڈ لندن کانفرنس میں شرکت کے لئے محمد ذوالفقار علی لندن پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ پاکستانی طلبا و طالبات کے لئے انگلینڈ میں تعلیمی مواقع کی دستیابی اس ضمن میں ویزہ پالیسی اور نئے جانے والی پالیسی بحث میں حصہ لیں گے تاکہ پاکستانی طلبا و طالبات کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع کو مزید آسان بنایا جاسکے اور پاکستانی طلبا اور طالبات کو ویزہ پالیسی سے جو مشکلات ہیں ان کا ازالہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر محمد ذوالفقارعلی یو نائیٹڈ کنگڈم بارڈر ایجنسیLIKBAکے حکا انگلش LIKکے صدر اور مقامی یورنیورسٹیز اور کالجز کے سربراہان سے ملاقات کریں گے تاکہ پاکستانی طلبا و طالبات کے لئے انگلینڈ میں تعلیمی مواقع کو مزید وسیع کیا جاسکے ۔ فارن ایجو کیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کے عام طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مسلسل مصروف عمل رہتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -