جنوبی چھاﺅنی ،بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا چچاکزن سمیت گرفتار

جنوبی چھاﺅنی ،بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا چچاکزن سمیت گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جنوبی چھاﺅنی پولیس نے 8سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے چچا اور اسکے کزن کو گرفتا رکرلیا جبکہ نواں کوٹ کے علاقہ میں قتل ہونے والی خاتون کے شوہر اور اسکے بھتیجوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ عید کے روز جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں 8سالہ اویس کو اغوا کرنے کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا اور اسکی لاش کو خالی کوارٹر میں پھینک دیا گیا تھا ۔پولیس نے اس قتل کے الزام میں مقتول کے چچا اور اسکے کزن کو گرفتار کرکے ان سے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔نواں کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون شازیہ کو قتل کرنے والے اسکے شوہر بابر مسیح اور اسکے بھتیجوں کاشف وغیرہ چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -