گنگا رام ہسپتال میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا

گنگا رام ہسپتال میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا

  

لاہور( جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق2ستمبر2012ءکو سر گنگارام ہسپتال میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا۔ سر گنگارام ہسپتال کی انتظامیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ہسپتال، کالج، ایمرجنسی، آﺅٹ ڈور اور تمام ہوسٹلوں میں صفائی کے لئے خصوصی طور پر کئے گئے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ تمام بلڈنگز اور پارکوں کے اندر مچھر مار سپرے کیا جائے گا، ایئر کنڈیشنرز اور الیکٹرانک واٹر کولرز کے پاس پانی نہ کھڑا ہونے کو یقینی بنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -