کاہنہ میں سپرے نہ ہونے پر متعلقہ افسر کےخلاف تحقیقات کرینگے، نثار چیمہ
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ اقبال ٹاﺅن اور نشتر ٹاﺅن کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں گی کے انہوں نے کاہنہ نو کی آبادیوں شالیمار ٹاﺅن، گلشن ٹاﺅن کے پلاٹ جہاں پانی جمع ہے وہاں مچھر مار ادویات کا سپرے کیوں نہیں کروایا اور پانی نکالنے کے لئے واسا یا ضلعی حکومت کو کیوں خطوط ارسال نہیں کروائے وہ ”پاکستان“ سے گفتگو کررہے تھے ڈی جی نے کہا کہ ہر ٹاﺅن میں محکمہ صحت نے ایک ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت تعینات کیاگیا ہے جس کے پاس پورا پورا ڈینگی سیل موجود ہے مذکورہ آبادیوں میں جمع پانی میں ادویات نہ ڈالنا ثابت ہوگیا تو دونوں کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔