اینٹی کرپشن حکا م نے دو پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن حکا م نے دو پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھو ں گرفتار ...

  

لاہور (نیوزرپورٹر) اینٹی کرپشن حکام نے تہانہ اقبال ٹاﺅن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور تھانہ بادامی باغ کے ہیڈ کانسٹیبل کو 50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی زرینہ بی بی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو وقاص محمود کو درخواست دی کہ پولیس نے اس کے بھتیجے کو گرفتا رکررکہا ہے اور تھانہ اقبال ٹاﺅن کے اے ایس آئی عدیل اور تھانہ بادامی باغ کے ہیڈ کانسٹیبل مظفر علی نے اس کے بھتیجے کورہا کرنے کے لیے 40ہزار روپے رشوت طلب کی لیکن رشوت لینے کے بعد مزید 50ہزار رشوت کی ڈیمانڈ کی جس پر زرینہ بی بی نے اینٹی کرپشن میں درخواست دیدی اور اینٹی کرپشن حکام نے گزشتہ روز متذکرہ بالا دونوں پولیس ملازمین کو مینا رپاکستان کے قریب راوی چرغہ کے مقام پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -