ضلعی حکومت کا منڈی مویشیاں کوٹ کمبوہ میں آپریشن ، 25 کنال اراضی واگذار

ضلعی حکومت کا منڈی مویشیاں کوٹ کمبوہ میں آپریشن ، 25 کنال اراضی واگذار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت نے منڈی مویشاں کوٹ کمبوہ میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے جانوروں کے باڑوں کے خلاف آپریشن کلین مکمل کر لیا گیا ہے اور قابضین سے 25 کنال اراضی واگذار کرا کر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے حوالے کر دی گئی ہے جو جہاں آج چار دیواری بنا کر باقاعدہ طور پر قبضہ لے لیں گے جس کے بعد ا س زمین پر سرکاری پلازہ تعمیر کیا جائے گا تاہم جہاں سے مویشوں کے چھوٹے بڑے باڑے شاہ پور کانجراں منڈی مویشاں پر منتقل کر دیئے گئے ہیں گزشتہ روز صبح کے وقت شروع ہونے والا آپریشن رات ساڑھے سات بجے شروع ہوا اس دوران آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نادیہ کے علاوہ ٹی ایم او اقبال ٹاﺅن محمد سلیم خان سمیت تمام ٹاﺅنوں کے عملہ اور مشینری نے حصہ لیا اور واسا کی بھی مشینری شریک ہوئی۔ اس دوران آپریشن سے قبل 25 کنال پر بنائے گئے جگہ جگہ جانوروں کے باڑوں میں رکھے گئے چھوٹے بڑے جانور نکال کے پرانی منڈی سے نئی منڈی منتقل کر دیئے گئے جنہیں ٹرکوں پر ڈال کر لے جایا گیا بعدازاں باڑوں پر بلڈوزر چلا کر انہیں مسمار کر دیا گیا آپریشن رات ساڑھے سات بجے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ پرانی منڈی کے لوگوں کو نی منڈی مویشاں شاہ پور کانجراں میں منتقل کرنے کیلئے 25 اگست تک کا وقت دیا گیا تھا مگر وہ منتقل نہ ہوئے جس کے بعد گزشتہ روز آپریشن کرتے ہوئے پرانی منڈی میں قائم تمام ان کے باڑے مسمار کر دیئے گئے جانوروں کی کھرلیاں اٹھائی گئیں اور جگہ واگذار کرا کر قبضے میں لے لی گئی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -