برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں 75فیصد اضافہ ہوا

برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں 75فیصد اضافہ ہوا

  

اسلام آباد(اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر سائرہ نجیب احمد نے کہا ہے کہ پانچ سالوں کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں 75فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 2005-06ءمیں 800ملین ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں جو سال 2010-11ءمیں بڑھ کر 1.273ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح 500ملین پاﺅنڈ ادائیگیوں کا توازن پاکستان کے حق میں رہا ۔ سائرہ نجیب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مضبوط ثقافتی رشتوں کی وجہ سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور برطانیہ یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ کیلئے بھر پور معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015ءتک پاکستان اور برطانیہ کی دوطرفہ تجارت کو 2.5ارب پاﺅنڈ تک بڑھایا جائے گا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -