پاکستان میں ہندو برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے:آصف ہاشمی

پاکستان میں ہندو برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے:آصف ہاشمی

  

لاہور(وقائع نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہر قسم کا مکمل تحفظ اورمذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ سندھ کے سادھو بیلہ اور لاہور کے کرشنا مندر راوی روڈ کے خصوصی فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ گیا گیاجبکہ ہندو برادری کے دیگر اہم مسائل حل ہو رہے ہیں اپنے دفتر میں ہندو ویلفیئر کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند کی قیادت میں ہندو رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ جو عزت و تحفظ اقلیتوں کو موجودہ عوامی حکومت کے دور میں ملا ماضی میں ایسا نہ تھا اور وفاقی حکومت کے مقرر کردہ ملازمتوں کے کوٹہ پر مکمل عملدآمد ہو رہا ہے، آج پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ پر اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی حاصل ہے ڈاکٹر منوہر چند نے چیئرمین بورڈ کو اپنے چند اہم مسائل سے آگاہ کیاجن کو جلد از جلد حل کرنے کا عزم کیا گیا میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر منوہر چند نے کہا کہ چیئرمین سید آصف ہاشمی نے ہمارے اہم معاشی اور مذہبی رسومات سے متعلق مسائل حل کیے ہیں جس پر ہم انکے بے حد شکر گزار ہیں انکے غیر مسلموں کے لیے اقدامات مثالی ہیں بعد ازاں چیئرمین بورڈ نے دفتر آئے پارٹی کارکنوں اور سائلین سمیت بورڈملازمین کے کھلی کچہری میں مسائل سنے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -