ڈاکوپکڑنے پر ثمینہ خاور حیات کو بہادری ایوارڈ ملنا چاہیے: اراکین اسمبلی

ڈاکوپکڑنے پر ثمینہ خاور حیات کو بہادری ایوارڈ ملنا چاہیے: اراکین اسمبلی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) لبرٹی ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں کا پیچھا کرکے ایک ڈاکو گرفتار کروانے والی ق لیگ کی ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کو ان کی ساتھی اراکین اسمبلی نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہر شہری ثمینہ خاور حیات کی طرح جرا¿ت دکھائے تو پنجاب سے ڈاکو راج کا خاتمہ ہوجائے، اراکین اسمبلی آمنہ الفت، خدیجہ عمر فاروقی اور قمر عامر چودھری نے کہا کہ ڈاکو گرفتار کروانے والی ثمینہ خاور کوبہادری کا ایوارڈ ملنا چاہیے، ق لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداران بیگم حامد رانا، عذرا پرویز، مسرت اختر، کنول نسیم نے جرا¿ت مندی کا مظاہرہ کرنے پر ثمینہ خاور حیات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ثمینہ ہر جگہ ”ڈاکوﺅں“ کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہے انہیں بہادری کا ایوارڈ ملناچاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -