آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کا اجلاس

آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن لاہور ڈویژن لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس برائے ڈینگی خاتمہ واآگاہی پروگرام صفدر حسین صدر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت محکمہ ہائی وے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ڈینگی خاتمہ واگہی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے طے پایا کہ ایپکا لاہور ڈویژن لاہور کے تمام یونٹ اپنے اپنے دفاتر میں ڈینگی خاتمہ واگہی مہم اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنا کر حکومت پنجاب کا بھر پورساتھ دیں گے۔اس موقع پر مختار گجر جنرل سیکرٹی لاہور ڈویژن، محمد ندیم انور صدر محکمہ تعلقات عامہ پنجاب، ذاہد جاوید جنرل سیکرٹری محکمہ تعلقات عامہ پنجاب،دیگر عہدیداران ایپکا لاہور ڈویژن لاہور اور صدور جنرل سیکرٹری یونٹس لاہور ڈویژن بھی موجود تھے۔