ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عبداللہسنبل

ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عبداللہسنبل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب میں پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے تعاون سے گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کا لج فار ٹیچر آف ڈس اپیل چلڈرن میں ٹریننگ ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا ہے۔ ان ٹریننگ پروگرام میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سعید الہی، سپیشل ایجوکیشن کے ڈویژنل آفیسرز ، پرنسپل اور ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری خصوصی تعلیم عبداللہ سنبل نے خطبہ استقبالہ میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ بیرون ملک سے لوگ ٹریننگ حاصل کر کے واپس آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر 42ٹیچرز اورڈی اوز کو ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جاکرلوگوں کو ڈینگی وائرس سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔ کالج کی پرنسپل مسز آفیسہ افتخار نے شرکاءکورس کو بتایا کہ اس ٹریننگ کے بعد وہ ماسٹر ٹرینرز ہونگے اور اپنے اداروں اور علاقوں میں آگاہی اور تربیت دیں گے۔ ڈاکٹر سعید الہیٰ نے ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اور روک تھام کو یقینی بنانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ سرلی لنکا اور ملائیشیا سے خصوصی تربیت یافتہ ماہرین ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈاکٹر آصف محمود اور ڈاکٹر ندیم ذکاءنے ڈینگی وائرس کی تشخیص، علامات، علاج و بچاﺅ کی ترکیبیں اور مشوروں سے نوازا، ورکشاپ کے اختتام پرڈاکٹر سعید الہیٰ نے شرکاءکورس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -