نئے صوبوں کا قیام ذاتی ہدف کا حصول نہیں:فرازہاشمی

نئے صوبوں کا قیام ذاتی ہدف کا حصول نہیں:فرازہاشمی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کے فرزند ایڈووکیٹ سید فراز ہاشمی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ نئے صوبوں کا قیام کسی ذاتی ہدف کا حصول نہیں عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءجاوید اختر اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے ہمراہ پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ مخالفین کی سازشوں کے باوجود عوام میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے کو ایک نئی جہت مل چکی ہے سیاسی سوچ کو پروان چڑھانا ہمارا ہی طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کیا بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے جبکہ اداروں کی بیساکھیوں پر چلنے والوں نے ہمیشہ سازشوں کا سہارا لیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت کی حیثیت رکھتی ہے جوماضی میں بھی عوام کے ساتھ جینے مرنے کا عہد نبھارہی ہے جبکہ اداروں کے پیچھے چھپے انتہاپسند قوتوں کے حامی حکومت کے راستے میں مختلف رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں اور ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ جمہوری عمل کو حسب روایت ڈی ریل کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -