پاکستان نام نہاد دہشتگردی کی جنگ سے فوری الگ ہوجائے، عاکف سعید

پاکستان نام نہاد دہشتگردی کی جنگ سے فوری الگ ہوجائے، عاکف سعید

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان نام نہاد دہشت گردی کی جنگ سے فوری طور پر الگ ہوجائے یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ حاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطاب جمعہ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اپنے تمام ناجائز مطالبات بھی تسلیم کرواتا ہے اور اسے دنیا بھر میں ذلیل و رسوا بھی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ جب کبھی پاکستان کی قیادت امریکی مطالبات کو تسلیم کرنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کرتی ہے تو ڈرون حملوں کی بارش شروع ہوجاتی ہے اور پاکستان کو امریکی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جرا¿ت کرکے ڈرون طیاروں کو گرانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی قوت اور فرعونیت سے گھبرا کر اس کے مطالبات تسلیم کرلیتے ہیں جب کہ نہتے طالبان افغانستان نے امریکہ کی فرعونیت کو اپنی سرزمین میں دفن کردیا ہے انہوں نے شام کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے پر بشارالاسد کی حکومت کی شدید مذمت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -