چرس اور افیون کا جھوٹا مقدمہ در ج کرنے پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب کو انکو ائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

چرس اور افیون کا جھوٹا مقدمہ در ج کرنے پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب کو انکو ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے لوئر مال پولیس کی جانب سے چرس اور افیون کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب کو انکوائری کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ شیخوپورہ کا رہائشی عارف علی رامے دہشت گردی کی عدالت میں پیشی بھگت کر واپس اپنی گاڑی پر سگیاں پل کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران لوئر مال پولیس نے اسکو 15کلو چرس ، 1400گرام افیون ، پسٹل رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے فوری جیل بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ ایک سیاسی شخصیت کی ایماءپر درج کیا گیا تھا ،اس واقعہ کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور بابر بخت قریشی نے بھی کی جس میں انسپکٹر احمد علی گورائےہ اور اے ایس آئی محبوب گنہگار پائے گئے ۔آئی جی پولیس حبیب الرحمن نے اس واقعہ کی دوبارہ انکوائری کے لیے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد املیش خان کو ہدایت کرکے ان سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -