ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 بچوں کی پیدائش

ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 بچوں کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے 5 بڑے ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نومولودوں کی پیدائش ہوئی۔ گنگارام ہسپتال میں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی4فی میل بے بی بی جبکہ دو میل بے بی پیدا ہوگئے۔ اس ہسپتال میں سنگھ پورہ کے محمد بوٹا سبزی فروش کے ہاں 3 بیٹیوں اور چاند سا بیٹا پیدا ہوا جس نے اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔ محمد بوٹا نے بتایا کہ ان کے ہاں تین بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش سے خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔ اس طرح لیڈی ایچ سن ہسپتال میں گزشتہ روز3نومولود بچے پیدا ہوئے۔ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دو فی میل بے بی سمیت 5 نومولود دنیا میں آئے۔ سروسز ہسپتال کے لیبر روم میں مسز ہارون او ر مسز عباس ‘ مسز قادر بخش نے چار بچوں کو جنم دیا اس طرح جناح ہسپتال میں 4نئے ”پھول“ آئے اس طرح کل 13 فی میل اور 10 میل بچے پیدا ہوگئے