خطیب بادشاہی مسجد کا عوام سے ڈینگی کے خاتمہ میں حصہ لینے کی اپیل

خطیب بادشاہی مسجد کا عوام سے ڈینگی کے خاتمہ میں حصہ لینے کی اپیل

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(خطےبتاریخی عالمگیری بادشاہی مسجدمولاناعبدالخبےر نے لاہور میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 2اگست اتوار”انسدادڈینگی“کے طور پر منایا جارہا ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی اس خطرناک مچھر کے مکمل خاتمہ تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں اور اپنے گھر گلی محلہ ماحول کو صاف رکھیں اور کہیں پر بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیںاور لوگوں میں شعور کو بیدار کریں اپنی محلہ کی مساجد کو ڈینگی وائرس مکاو¿ مہم شعور و آگاہی مہم کا مرکز بنائیں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اپنا موثر اور بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے ائمہ مساجد اور علماءپر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے فا لورز مےں اس ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے اپنے جمعہ کے خطبات میں احتیاطی تدا بیر کی آگاہی پیدا کریں کہ جس سے لوگوں میں شعور پیدا کیا جا سکے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -