پر وفیسر ساجد میر کا لشکر طیبہ سے کو ئی تعلق نہیں ،ترجمان جمعیت اہل حدیث

پر وفیسر ساجد میر کا لشکر طیبہ سے کو ئی تعلق نہیں ،ترجمان جمعیت اہل حدیث

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ترجمان حافظ بابر فاروق نے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ انکی پارٹی کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کا کالعدم لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی میڈیا کی طرف سے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر کے مطابق کالعدم لشکر طیبہ کے جن 8 افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سرفہرست ایک نام ساجد میر بھی درج ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ساجد میر نام کا شخص کوئی اور ہے۔ ہمارا کالعدم لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم نام ہونے کی وجہ سے کارکنوں میں اضطراب تھا اس لئے وضاحت کی جارہی ہے کہ پروفیسر ساجد میر کانام اس لسٹ میں نہیں ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -