افغانستان میں نیٹو بیس پر طالبان کا خود کش حملہ ، چھ اہلکار جاں بحق

افغانستان میں نیٹو بیس پر طالبان کا خود کش حملہ ، چھ اہلکار جاں بحق
افغانستان میں نیٹو بیس پر طالبان کا خود کش حملہ ، چھ اہلکار جاں بحق

  

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے صوبہ وردک میں نیٹو کے بیس پرخود کش حملے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم خیال جاتا ہے کہ مرنے والے تمام افراد نیٹو فوجی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک نیٹو کے ملٹری بیس سے ٹکرادیا۔عرب ٹی وی چینل کے مطابق نیٹو بیس پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -