پشاور پولیس نے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار

پشاور پولیس نے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار
پشاور پولیس نے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس نے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیاہے ۔ پشاور پولیس کی کارخانو چیک پوسٹ پر فیصل آباد نمبری ڈبل کیبن گاڑی کو روک کراُس کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے آٹھ سو کلوگرام سے زائد کی منشیات برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاکہ وہ اِس سے قبل بھی ایسی کارروائیاں کرچکاہے اور حیات آباد پولیس نے ملزم اور منشیات سمیت گاڑی کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔

مزید :

جرم و انصاف -