ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے پندرہ فیصد بڑھا دیے

ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے پندرہ فیصد بڑھا دیے
ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے پندرہ فیصد بڑھا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کردیاہے جس کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔ پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد نیازی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں کرایہ دس فیصد بڑھایا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافے کے بعد اب موجودہ کرائے میں ٹرانسپورٹ چلانا ممکن نہیں ، انہوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جس طرح پٹرولیم مصنوعات کے نرخ ہفتہ وار یا پندرہ روز بعد بڑھائے جائیں گے ،ہم کرائے بھی اسی شرح سے برھائیں گے۔

مزید :

بزنس -