کشن گنگاڈیم کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی درخواست پر سماعت مکمل

کشن گنگاڈیم کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی درخواست پر سماعت مکمل
کشن گنگاڈیم کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی درخواست پر سماعت مکمل

  

ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے کشن گنگا ڈین بنانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ ثالثی عدالت کا فیصلہ دسمبر میں آنے کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ایک نمائندے کے مطابق پاکستانی ٹیم نے کشن گنگاڈیم کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے دو اعتراضات اُٹھائے ہیں۔ عدالت نے 330میگاواٹ کے بجلی گھر کے خلاف اپنا حکم امتناعی برقرار رکھا اور اسے ختم کرنے کی بھارتی درخواست منظور نہیں کی ۔پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے تاہم ٹیم کے سربراہ کمال مجیداللہ ہالینڈ ہی رک گئے ۔

مزید :

لاہور -