جھنگ میں خفیہ اداروں اور پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دوکارکن گرفتار
جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) خفیہ اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دوکارکن گرفتارکرلیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ہونے والے آپریشن میں حافظ وقاص کو لدھن شاہ اور صفدر کو کوٹ شاکر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ جھنگ کے محلہ باق شاہ سے گرفتار ہونے والے طالبان کمانڈر عبدالوحید کی نشاندہی پر گرفتاری عمل میں آئی ہے اور دونوں گجرات واقعہ میں ملوث ہیں ۔