نوشہرہ میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءجاں بحق، بیٹے سمیت چار افرادزخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءجاں بحق، بیٹے سمیت چار ...
نوشہرہ میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءجاں بحق، بیٹے سمیت چار افرادزخمی

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے جہانگیر ہ میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے ضلعی رہنماءمحمد علی خان جاں بحق اور اُن کے بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق محمد علی خان بیٹے صدارت خان کے ہمراہ صوابی سے اکوڑہ خٹک جارہے تھے کہ گھات لگائے پانچ ملزمان نے جہانگیرہ کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے این پی کے رہنماءموقع پر جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور ڈی پی او نوشہرہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

نوشہرہ -