کراچی میں فائرنگ، ایم کیوایم کے رہنماءکے بیٹے سمیت سات افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ، ایم کیوایم کے رہنماءکے بیٹے سمیت سات افراد جاں بحق
کراچی میں فائرنگ، ایم کیوایم کے رہنماءکے بیٹے سمیت سات افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات میں ایم کیوایم کے مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکٹر ممبر کے بیٹے سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاﺅن کے علاقے بھینس کالونی میں پانچ موٹرسائیکلوں پرسوار ملزمان نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکٹر ممبر ڈاکٹر غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں چارافراد ڈاکٹر غلام سرورڈاہری کابیٹاسلیم ڈاہری، غلام مرتضیٰ، خادم حسین اور شہزاد دم توڑگئے ۔ اورنگی ٹاﺅن 13 نمبر اورکورنگی انڈسٹریل ایریا کی شریف آباد مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعات میں دوافراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔سہراب گوٹھ نالے سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مزید :

کراچی -