مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دواشتہاری ملزم مارے گئے

مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دواشتہاری ملزم مارے گئے
مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دواشتہاری ملزم مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ والی میں مبینہ پولیس مقابلے میں سر کی قیمت والے دو اشتہاری ملزمان مارے گئے ۔ڈی پی او مظفر گڑھ نے دعویٰ کیا کہ ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقہ شاہ والی میں چھاپا مارا جس دوران ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔ جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکومارے گئے جن کی شناخت جاویدلاشاری اور غازی چانڈیا کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوﺅں کے سر کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ پولیس اہل کاروں کے قتل ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزید :

مظفرگڑھ -