وزیراعظم نواز شریف کی دہی بھلے پارٹی ۔ ۔ ۔

وزیراعظم نواز شریف کی دہی بھلے پارٹی ۔ ۔ ۔
وزیراعظم نواز شریف کی دہی بھلے پارٹی ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز رائے ونڈ سے اچانک اپنی محدودسیکیورٹی کے ساتھ ذاتی کار میں سوار ہوکرماڈل ٹاو¿ن میں دہی بھلے کھانے پہنچ گئے۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں ایک مقامی دہی بڑے فروش سے دہی بڑے خرید کر کھائے اور اس دوران نواز شریف کے ساتھ صرف4سیکیورٹی گارڈ موجودتھے تاہم مقامی پولیس اطلاع ملنے پربھاری نفری کے ہمراہ ان سے کچھ فاصلے پرالرٹ نظر آئی۔ دہی بڑے کھانے کے بعد وزیر اعظم واپس رائے ونڈروانہ ہوگئے۔

مزید :

لاہور -