ایم کیوایم اور ن لیگ نہیں چل سکتیں ، بھارت حافظ سعید کو قتل کراناچاہتاہے: شیخ رشید

ایم کیوایم اور ن لیگ نہیں چل سکتیں ، بھارت حافظ سعید کو قتل کراناچاہتاہے: شیخ ...

پچیس ہزار سے کم میں جنازہ ممکن نہیں ، ملک میں گرینڈ الائنس بن سکتاہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

ایم کیوایم اور ن لیگ نہیں چل سکتیں ، بھارت حافظ سعید کو قتل کراناچاہتاہے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت صرف ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے، ایم کیو ایم اورن لیگ کی دوستی زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آ تی، 25ہزار سے کم مردے کا آج جنازہ بھی نہیں ہوتا۔اُنہوں نے کہاکہ بھارت حافظ سعید کو قتل کراناچاہتاہے ، ملک میں گرینڈ اپوزیشن الائنس بھی بن سکتاہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ اپوزیشن میں وہی کامیاب ہو گا جو ایوانوں میں کرسی میں بیٹھنے کے بجائے سڑکوں پر آکر عوام کے حقوق کی بات کرے گا، موجودہ حکومت میں کچھ لوگ اپنے کاروبار کی وجہ سے بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرنا چاہتے۔اُنہوںنے کہاکہ 25ہزار سے کم میں مردے کا جنازہ اور دیگر معاملات مکمل نہیں ہوتے، مہنگائی میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ لوگوں کو مردے دفنانے کےلئے بھی قرض لینا پڑتا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ حافظ محمد سعید کے سیکیورٹی افسر کو بھی قتل کرانے کے پیچھے بھارت کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے اور اب بھارت پروفیسر حافظ محمدسعید اور سید صلاح الدین کو بھی قتل کرانا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ بہت سے مواقع پر پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اور ق لیگ پارلیمنٹ میں ایک موقف اپنا چکی ہیں اور اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بھی بن سکتا ہے اور موجودہ حالات میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس اور سڑکوں پر آنا بھی ضروری ہے کیونکہ ن لیگ حکومت تاحال مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔