پرویز مشرف کیخلاف قتل کا مقدمہ نہیں بنتا: ہائیکورٹ میں جمع کرانے کیلئے وفاقی پولیس کا جواب تیار

پرویز مشرف کیخلاف قتل کا مقدمہ نہیں بنتا: ہائیکورٹ میں جمع کرانے کیلئے وفاقی ...
پرویز مشرف کیخلاف قتل کا مقدمہ نہیں بنتا: ہائیکورٹ میں جمع کرانے کیلئے وفاقی پولیس کا جواب تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس نے سابق فوجی صدرپرویز مشرف کے خلاف قتل کے مقدمہ کا اندراج نہ ہونے پر اسلام آبادہائیکورٹ کے نوٹس پر جواب تیار کرلیاہے جو پیر کو فاضل عدالت میں جمع کرایاجائے گا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی رپورٹ میں موقف اپنایاکہ لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید اوراُن کی والدہ کی موت پر پرویز مشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ نہیں بنتا۔ یادرہے کہ گذشتہ دنوں ہارون رشید غازی کی مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایچ او اور ایس ایس پی آپریشن کوتوہین عدالت کا شوکازنوٹس جاری کیاتھا۔

مزید :

اسلام آباد -