کراچی میں سائٹ کے علاقے سے غیر ملکی سمیت 36مشتبہ افراد گرفتار

کراچی میں سائٹ کے علاقے سے غیر ملکی سمیت 36مشتبہ افراد گرفتار
کراچی میں سائٹ کے علاقے سے غیر ملکی سمیت 36مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ ایریامیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے غیر ملکی اور مفرور ملزم سمیت 36افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کے مطابق سائٹ اے میں کارروائی کے دوران 36مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ گرفتارہونیوالوں میں ایک غیر ملکی اور ایک مفرور ملزم بھی شامل ہے جبکہ غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکی کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ دیگر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

مزید :

کراچی -