میرانشاہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ،9 اہلکار شہید

میرانشاہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ،9 اہلکار شہید
میرانشاہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ،9 اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور21زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ ابتدائی طور پرآئی ایس پی آر ک نے بتایا کہ  شمالی وزیرستان کے علاقے بویامیں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین اہلکار شہید ہوگئے  جبکہ ۔نجی ٹی وی نےشہادتوں کی تعداد پانچ  بتائی ۔ بعد میں سرکاری طور پر تصدیق کی گئی کہ سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9ہے جبکہ 21اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میرانشاہ سے دتہ خیل جارہاتھاکہ بویاکے علاقے میں دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوگیا۔