ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ: باہر جاتے جاتے پاکستان نے میزبان ملائشیاءکو شکست دیدی

ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ: باہر جاتے جاتے پاکستان نے میزبان ملائشیاءکو شکست ...
ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ: باہر جاتے جاتے پاکستان نے میزبان ملائشیاءکو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایپوہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل سے باہر جاتے ہوئے بھی پاکستان نے ملائشیاءکو شکست دیدی ہے ۔ ملائشیاءمیں کھیلے گئے ہاکی میچ میں پاکستان کی طرف سے حسیم خان نے دو اور کپتان عرفان نے ایک گول کیا۔ پہلے ہاف میں کھیل ایک ایک سے برابررہاتاہم دوسرے ہاف میں ملائشیاکوئی گول نہ بناسکاجبکہ پاکستانی ٹیم نے دوگول کیے اور اس طرح میزبان ملائشیاءکو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے لیکن تیسری پوزیشن پر برقرارہے ۔

مزید :

کھیل -