افغانستان میں بم دھماکہ ، آٹھ مزدورجاں بحق

افغانستان میں بم دھماکہ ، آٹھ مزدورجاں بحق
افغانستان میں بم دھماکہ ، آٹھ مزدورجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے پروان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں آٹھ مزدورجاں بحق ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی مائننگ کمپنی کے ملازمین سے بھری ایک گاڑی پروان صوبے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔صوبائی رہنماءعبدالبسیر سالنگی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کمپنی کی کرومائٹ کی کان میں کام کرنے والے ملازمین یا سیکیورٹی گارڈ تھے اورسالنگی نے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔