جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا ہسپتال سے گھر منتقل ، حالت تا حال تشویشناک

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا ہسپتال سے گھر منتقل ، حالت تا حال ...
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا ہسپتال سے گھر منتقل ، حالت تا حال تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ نیلسن منڈیلا کو پریٹوریا میں واقعہ ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے لیکن سابق صدر کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔صدر جیکب زوما نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر کی حالت تاحال نازک ہے تاہم انہیں گھر روانہ کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری رہے گا، منڈیلا کی حالت کبھی کبھی خراب ہوجاتی ہے، اس لیے انہیں انتہائی نگہداشت کی سہولت فراہم رہے گی۔ یادرہے کہ نیلسن منڈیلا 8 جون سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا پھیپڑوں کا علاج جاری تھا جبکہ جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر کی حیثیت سے منڈیلا پوری دنیا میں نا انصافی اور نسل پرستی کیخلاف ایک مضبوط علامت ہیں۔