شام کے صدر کا بھی صدام جیسا ’حشر ‘ کرنے کا عندیہ

شام کے صدر کا بھی صدام جیسا ’حشر ‘ کرنے کا عندیہ
شام کے صدر کا بھی صدام جیسا ’حشر ‘ کرنے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے شام کے صدر بشارالاسد کو ہلاک کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ا مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بشارالاسد بھی صدام کی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کا نام بھی اسی لسٹ میں ہے جس میں ہٹلر اور صدام کے نام ہیں۔صدام حسین نے بھی اپنی عوام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے اب بشارالاسد نے بھی وہی کام کیا ہے اور امریکہ اس کا جواب دے گا ،جان کیری نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال سے متاثر ہونے والوں کے ٹیسٹ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے اب شام کے خالف کاروائی کا مقدمہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ۔