اعصام الحق کو یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں شکست

اعصام الحق کو یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں شکست

نیویارک ( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اعصام الحق اور ان کی روسی پارٹنر ایلا کوڈریا ویٹسیوا کو بھارت کے لینڈر پیز اور زمبابوے کی کارا بلیک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت زمبابوین جوڑی نے اعصام الحق اور ایلا کوڈریا ویٹسیوا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-4 رہا۔ واضح رہے کہ مینز ڈبلز میں اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو پہلے راﺅنڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا فاتح کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں کامیابی کی بہت خوشی ہے اور ہم اپنے اگلے راﺅنڈ میں بھی اسی طرح محنت سے کھیلیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی