رونالڈو کی یوروکپ کوالیفائر میچ میں شرکت مشکوک

رونالڈو کی یوروکپ کوالیفائر میچ میں شرکت مشکوک

  

لزبن( نیٹ نیوز) پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی البانیا کے خلاف یورو کپ2016کے کوالیفائر میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ پرتگال کے فٹ بال ٹیم کے کوچ پاو¿لو بینٹو نے کہا ہے کہ 29سالہ اسٹار فٹ بالر جسمانی طور پر مکمل فٹ نہیں ہیں،رونالڈو کو دوروزقبل یوئیفا پلیئر آف دی ائر بھی قرار دیا گیا تھا۔پاو¿لو بینٹو نے کہا کہ ریال میڈرڑ نے انھیں جس بنیاد پر میچ میں شامل کیا اس کے اختیارات میرے پاس نہیں ہیں میں صرف ٹیم کے ٹیکنیکل حصے کو دیکھ رہاہوں،انھوں نے کہا کہ مجھے ٹیم کے میڈیا انتظامیہ کی جانب سے جو معلومات دی گئی ہیں اس کے مطابق رونالڈو مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔پرتگال یورو کپ2016کے کوالیفائر میچ میں 7ستمبر کو البانیہ کے مدمقابل ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -