ایشین گیمز، قومی ہاکی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کرے گی

ایشین گیمز، قومی ہاکی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کرے گی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کرے گی‘ ٹریننگ کا آغاز نصیر بندہ سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے سلسلے میں پہلا ٹریننگ سیشن لاہور میں مکمل کرچکی ہے آ ج قومی ٹیم کوچ شہناز شیخ کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرے گی۔ رانا مجاہد سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نصیر بندہ سٹیڈیم میں قومی ٹیم سخت محنت کرے گی اور امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ایشین گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی اور اس کیمپ میں کھلاڑی بہت زیادہ محنت کررہے ہیں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہماری قومی ہاکی ٹیم ایک مرتبہ دوبارہ اپنی فتوحات کا سلسلہ شروع کردے گی یہ ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ٹیم اس ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -