بھارت:چیمپیئنز لیگ میں لاہور لائینز کی شرکت مشکوک

بھارت:چیمپیئنز لیگ میں لاہور لائینز کی شرکت مشکوک

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) بھارت میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالی چیمپیئنز لیگ میں پاکستان کی قومی چیمپیئن لاہور لائینز کی شرکت مشکوک ہوگئی۔ بھارت کے مختلف شہروں میں تیرہ ستمبر سے چیمپیئنز لیگ کا میلہ سجنا ہے جس میں پاکستان کی قومی ٹی ٹوئینٹی چیمپیئن لاہور لائینز نے محمد حفیظ کی قیادت میں شرکت کیلئے نو ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے۔لاہور لائینز کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔پی سی بی نے لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان وزارت داخلہ سے اجازت طلب کررکھی ہے تاہم ابھی تک لاہور لائینز کو وزارت کی جانب سے کلئیرنس نہیں مل سکی اور اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کی درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن کو دی جائیں گی جو ایک طویل پروسس ہے لہذا اس صورتحال میں لاہور لائینز کی لیگ میں شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہے۔آخری چیمپیئنز لیگ میں فیصل آباد وولوز نے شرکت کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -