پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 3 ستمبرکو کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 3 ستمبرکو کھیلا جائے گا

  

گولڈ کوسٹ ( نیٹ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 3 ستمبرکو گولڈ کوسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نو وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 63 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کو چار ون ڈے میچز کی سیزیز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -