قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی

قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 17 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ظفر احمد نے بتایا کہ چمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی جبکہ ویمن ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چمپئن شپ 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی