عالمی کپ فٹبال، میزبان شہروں کی تعداد تبدیل نہیں ہوگی،روسی صدر

عالمی کپ فٹبال، میزبان شہروں کی تعداد تبدیل نہیں ہوگی،روسی صدر


ماسکو( نیٹ نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز کہا ہے کہ 2018ء کے فٹ بال عالمی کپ کے میزبان شہروں کی تعداد میں بدستور کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔پیوٹن نے کریملن نواز یوتھ کیمپ سے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں اس سوال پر ملک کی حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ 2018ء کے عالمی کپ کے میزبان شہروں کی تعداد میں کمی نہیں کی جائے گی۔رواں ماہ کے اوائل میں روسی وزیر کھیل ویٹالے موٹکو کا کہنا تھا کہ فٹبال کی حکمران تنظیم فیفا نے 2018ء کے عالمی کپ کے میزبان شہروں کی تعداد کم کرنے کی سفارش کی ہے۔11شہروں میں12سٹیڈیمز کے منصوبے کی بجائے موٹکو کا کہنا تھا کہ فیفا نے برازیل میں عالمی کپ کے تجربے کے بعد نو شہروں میں 10مقامات تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی