ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ 22 اکتوبر سے شروع

ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ 22 اکتوبر سے شروع

  


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ رواں سال 22 اکتوبر سے 25اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مد ثر آرائیں نے بتایا اس چیمپین شپ میں شرکت کے لئیے بھارت، سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بنگلہ دیش کی فیڈریشینوں دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں اور کنفرمیشن کی آخری تاریخ 8 اگست 2014 مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان نیٹ بال ٹیم کے تربیتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ چیمپین شپ پہلے 23 سے 26 جون منعقد ہونا تھی مگر بروقت این او سی موصول نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -