انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان اور تھائی لینڈ آج مدمقابل

انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان اور تھائی لینڈ آج مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکاک ( نیٹ نیوز) بی ایف اے انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج میزبان تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ آج تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شروع ہوگی جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں جاپان، فلپائن، سری لنکا اور چین جبکہ گروپ بی میں پاکستان، تھائی لینڈ، کوریا اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔