بین الاقوامی گھڑ سواری چیمپن شپ کا فرانس میں آغاز ہوگیا

بین الاقوامی گھڑ سواری چیمپن شپ کا فرانس میں آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس( نیٹ نیوز )گھڑ سواری کے ساتویں عالمی مقابلوں کا باقاعدہ آغاز فرانس کے شہر نورمنڈے کے مرکزی علاقے کاﺅن میں ہو گیا ہے۔ گھڑ سواری چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایکویسٹرین [EFI] کی چئرپرسن شہزادی ھیا بنت الحسین نے کیا۔غیرملکی خبرساںا دارے کے مطابق گھڑ سواری کے عالمی مقابلوں کا آغاز کل جمعہ کے روز ہوا۔ مقابلوں میں دنیا بھر سے 76ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے سات ستمبر تک جاری رہیں گے۔ گھڑ سواری کے مقابلوں میں رکاوٹوں کو پھلانگنے اور گھوڑوں کی ریس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ یہ واحد کھیل ہے جس میں ایک ہی مقام پر مرد خواتین کے ایک ساتھ مقابلے جاری رہیں گے۔گھڑ سواری کی عالمی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب فرانسیسی شہر کاﺅن میں منعقد ہوئی جس میں کم سے کم 20 ہزار افراد شریک تھے۔ ان میں دنیا بھر سے آئے ایک سو گھڑ سوار مرد اور لیجینڈ خواتین بھی موجود تھیں۔