انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

برمنگھم ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں بھارت نے 133 رنز جبکہ تیسرے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 5 ستمبر کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ میں 7 ستمبر کو برمنگھم کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی