حکومت اور دھرنے والے معاملات مذاکرات سے حل کریں،مولانا عبدالرب امجد

حکومت اور دھرنے والے معاملات مذاکرات سے حل کریں،مولانا عبدالرب امجد

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) نے اسلام آباد میں جاری عریانی اور فحاشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور دھرنے والے معاملات کو مذاکرات سے حل کریں ، وطن عزیز کی سلامتی و بقا سے ہی حکومت اور اپوزیشن کا وجود ہے، دھرنے والے اگر انقلاب و آزادی کی بجائے خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ کا نعرہ لگاتے تو یقیناًپوری قوم ان کی ہم آواز ہوتی ۔ان خیالات کا اظہار ایک اہم اجلا س سے جے یو آئی (س) لاہور کے صدر مولانا عبدالرب امجد، علامہ اعظم حسین، مولانا اسلم صدیقی،مولانازواز سندھو،قاری واحد بخش،مولاناعبدالرحمن اویسی، مولانارحمت اللہ لاشاری،اورمولانا سجاد احمد خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، جے یو آئی کے زیر انتظام ستمر کا پہلا عشرہ’’تحفظ ختم نبوت اوردفاع پاکستان‘‘ کے طور پر منایا جائے گا، اس دوران سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی جس سے مولانا سمیع الحق سمیت دیگر جید علماء خطاب کریں گے علماء نے کہا کہ ہمیں پاک وطن میں ڈانسر گروپس اور مارد پدر آزاد انقلاب نہیں بلکہ والی مدینہ ﷺ کا نظام چاہیے، سانحہ ماڈل ٹاؤن یقیناًکھلم کھلا بربریت تھا مگر ہر فرد اگر خود ہی اپنے مقتول کا بدلہ لینا شروع کر دے تو ملک و ملت میں انتشار برپا ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -